٣٨٢٩٧ - حدثنا سعيد بن عبد اللَّه عن (نسير) (١) عن بكر قال: كان الربيع يقول إذا أصبح: اعملوا خيرا، وقولوا خيرا، ودوموا على صالح، وإذا أسأتم ⦗٦٥⦘ فتوبوا، وإذا أحسنتم فزيدوا، (ما) (٢) علمتم فأقيموا، وما (شككتم) (٣) فكلوه إلى اللَّه، (المؤمن) (٤) فلا تؤذوه، والجاهل فلا تجاهلوه، ولا (يطل) (٥) عليكم الأمد فتقسوا قلوبكم ﴿وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ﴾ [الأنفال: ٢١].حضرت بکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ربیع بن خثیم صبح کو کہا کرتے تھے کہ اچھے اعمال کرو اور اچھی بات کہو۔ اور نیک آدمی کی صحبت پر مداومت کرو اور جب تم کوئی گناہ کرلو تو توبہ کرو اور جب تم کوئی نیکی کرلو تو مزید آگے بڑھو جو عمل کرو اس پر قائم رہو، اور جس چیز میں تم شک کرو اس کو اللہ کے سپرد کردو۔ مومن کو تکلیف نہ دو اور جاہل سے جہالت مت کرو۔ اور تمہاری امیدیں لمبی نہ ہونے پائیں ورنہ دل سخت ہوجائیں گے۔ { ولا تکونوا … الخ } اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور وہ نہیں سنتے تھے۔