حدیث نمبر: 38259
٣٨٢٥٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا سليمان عن ثابت قال: قال مطرف: رآني أنا ومذعورا رجلٌ فقال: من سره أن ينظر إلى رجلين من أهل الجنة فلينظر إلى هذين، فسمعها مذعور فرأيت (الكراهية) (١) في (وجهه) (٢)، ثم قال: اللهم إنك تعلمنا ولا يعلمنا (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مطرف رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ میں اپنے آپ کو اور مذعور کو ایک آدمی شمار کرتا ہوں۔ پھر فرمایا کہ جس کو یہ بات اچھی لگے کہ وہ دو جنتی آدمیوں کو دیکھے تو وہ ان دونوں کو دیکھ لے۔ اس بات کو مذعور نے سن لیا تو میں نے ناپسندیدگی کے اثرات ان کے چہرے پر دیکھے۔ تو انہوں نے کہا کہ اے اللہ تو ہم کو جانتا ہے اور یہ ہم کو نہیں جانتا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ع]: (الكراهة).
(٢) في [س]: (وجههم).
(٣) ورد بعده في [هـ]: (تم بحمد اللَّه ﷾ الجزء الثالث عشر، ويليه إن شاء اللَّه الجزء الرابع عشر، وأوله باب: "ما قالوا في البكاء من خشية اللَّه" من كتاب الزهد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38259
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38259، ترقيم محمد عوامة 36670)