حدیث نمبر: 38229
٣٨٢٢٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا بكير بن أبي (السميط) (١) قال: حدثنا قتادة عن عبد اللَّه بن مطرف أنه كان يقول: إنك (لتلقى) (٢) الرجلين: أحدهما أكثر صوما وصلاة، والآخر أكرمهما على اللَّه بونا بعيدا، قالوا: وكيف يكون ذلك يا أبا جزء؟ قال: يكون أورعهما في محارمه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مطرف فرماتے ہیں کہ تو دو شخصوں کو دیکھے گا کہ ان میں سے ایک زیادہ نماز اور روزے والا ہوگا اور دوسرا ان میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ معزز ہوگا لوگوں نے سوال کیا کہ اے ابا جزء یہ کیسے ہوسکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ محرمات سے زیادہ بچنے والا ہوتا ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الشميط).
(٢) في [ب]: (تقي)، وبعدها في [أ، ب، س، ط، هـ]: (بين).