حدیث نمبر: 38221
٣٨٢٢١ - حدثنا ابن علية عن رجاء بن أبي سلمة قال: بلغني أن ابن محيريز دخل على رجل من البزازين فاشترى منه شيئًا فقال رجل للبزاز: أتدري من هذا؟ هذا ابن محيريز، فقام فقال: إنما جئنا نشتري بدراهمنا، ليس بديننا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن محریز ایک مرتبہ ایک کپڑا فروش کے پاس گئے اور اس سے کچھ خریدا تو ایک آدمی نے کپڑے فروش سے کہا کہ یہ تو جانتا ہے یہ کون ہیں ؟ تو یہ ابن محریز ہیں تو وہ کپڑا فروش کھڑا ہوگیا۔ حضرت ابن محریز نے فرمایا کہ ہم اپنے دراہم کے بدلہ میں خریدنے آئے ہیں اپنے دین کے بدلے خریدنے نہیں آئے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38221
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38221، ترقيم محمد عوامة 36632)