حدیث نمبر: 38194
٣٨١٩٤ - حدثنا فضيل بن عياض عن منصور عن مجاهد: ﴿حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ﴾ [الرحمن: ٧٢]، قال: مقصورات قلوبهم وأبصارهن وأنفسهن على أزواجهن، في خيام اللؤلؤ (لايردن) (١) (غيرهم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِی الْخِیَامِ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ وہ ایسی حوریں ہوں گی کہ جو موتیوں کے خیموں میں ہوں گی اور ان کے دل وجان اور آنکھیں صرف اپنے خاوندوں پر منحصر ہوں گی۔ وہ ان کے علاوہ کسی اور سے محبت نہیں کریں گی۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (لا يريدون).
(٢) في [ب، ط]: (غيره).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38194
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38194، ترقيم محمد عوامة 36605)