حدیث نمبر: 38185
٣٨١٨٥ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا الأعمش عن مجاهد قال: كان بالمدينة أهل بيت (ذوو) (١) حاجة، عندهم رأس شاة، فأصابوا شيئًا فقالوا: لو بعثنا بهذا الرأس إلى من هو أحوج إليه منا، قال: فبعثوا به فلم يزل يدور بالمدينة، حتى رجع إلى أصحابه الذين خرج من عندهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ضرورت مند اہل بیت رہتے تھے۔ ان کے پاس بکری کا سر تھا۔ ان کو کچھ وسعت ہوئی تو انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اس سر کو کسی اپنے سے زیادہ محتاج کو دے دیں۔ تو انہوں نے اس کو بھیج دیا تو وہ سر مدینہ کے گھروں میں گھومتا رہا حتی کہ انہی کے پاس لوٹ آیا کہ جن سے وہ نکلا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (ذو).