حدیث نمبر: 38178
٣٨١٧٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان] (١) قال: حدثنا سعيد الجريري قال: مر مؤرق العجلي على مجلس الحي فسلم عليهم، فردوا ﵇ وسألوه، فقال رجل من الحي: أكل حالك صالح؟ قال: وددنا أن العشر منه يصلح.مولانا محمد اویس سرور
سعید جریری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مورق العجلی قبیلہ حی کی مجلس سے گزرے تو ان کو سلام کیا۔ انہوں نے سلام کا جواب دیا اور ایک آدمی نے ان سے پوچھا کہ ” آپ کی حالت بالکل درست ہے ؟ “ تو انہوں نے جواب دیا کہ ” میں تو چاہتا ہوں کہ اس کا دسواں حصہ ہی ٹھیک ہوجائے۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].