حدیث نمبر: 38171
٣٨١٧١ - حدثنا حسين بن علي عن عمر بن ذر قال: لقيني ربيع بن أبي راشد في (السدة) (١) في السوق فأخذ بيدي فصافحنى فقال: يا أبا ذر، من سأل اللَّه رضاه، فقد سأله أمرا عظيما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ذر کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن ابی راشد مجھے سدہ کے ایک بازار میں ملے۔ انہوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور فرمایا کہ اے ابو ذر ! جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس کی رضا کو مانگتا ہے وہ اللہ سے درحقیقت بہت عظیم چیز مانگتا ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (الشدة).