حدیث نمبر: 38169
٣٨١٦٩ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن مالك بن مغول قال: مر رجل بربيع بن أبي راشد، وهو جالس على صندوق من صناديق (الحذائين) (٢) فقال: لو دخلت المسجد فجالست إخوانك، فقال له ربيع: لو فارق ذكر الموت قلبي ساعة خشيت أن يفسد قلبي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ربیع بن راشد کے پاس سے گزرا، وہ موچیوں کے ایک کھوکھے کے پاس بیٹھے تھے۔ اس آدمی نے ان سے کہا کہ اگر آپ مسجد چلیں اور مسلمان بھائیوں سے بات چیت کریں تو اچھا ہو۔ حضرت ربیع نے ان سے فرمایا کہ اگر موت کی یاد ایک لمحے کے لئے بھی میرے دل سے جدا ہو تو میں سمجھتا ہوں کہ میرا دل خراب ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [ع]: (حسن).
(٢) في [هـ]: (الحدادين).