حدیث نمبر: 38145
٣٨١٤٥ - حدثنا أبو أسامة عن مالك بن مغول قال: سمعت (عبيد اللَّه) (١) بن العيزار قال: إن الأقدام يوم القيامة (كمثل) (٢) النبل في (القرن) (٣)، والسعيد من وجد لقدميه موضعا يضعهما، وعند الميزان ملك ينادي: ألا إن فلان بن فلان ثقلت موازينه، فسعد سعادة لا يشقى بعدها أبدا، ألا إن فلان بن فلان خفت موازينه فشقي شقاء لا يسعد بعده أبدا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبید اللہ بن عیزار فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن پاؤں ایسے ہوں گے جیسے تیروں کے تھیلے میں تیر ہوتے ہیں۔ اس دن خوش نصیب وہ ہوگا جسے اپنا پاؤں رکھنے کے لئے جگہ مل جائے۔ میزان کے پاس ایک فرشتہ اعلان کررہا ہوگا کہ فلاں بن فلاں کا نامہ اعمال وزنی ہوگیا وہ آج خوش نصیب ہوگیا اور آج کے بعد کبھی وہ بدقسمتی کا شکار نہیں ہوگا۔ اور فلاں بن فلاں کے اعمال کا ترازو ہلکا ہوگیا اور وہ بدقسمت ہوگیا اور آج کے بعد کبھی سعادت کا چہر ہ نہ دیکھ سکے گا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، س، ع]: (لمثل).
(٣) في [س]: (القرآن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38145
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38145، ترقيم محمد عوامة 36557)