حدیث نمبر: 38111
٣٨١١١ - حدثنا سعيد بن شرحبيل قال: أخبرنا ليث بن سعد عن عقيل عن ابن شهاب قال: جلست ذات يوم إلى أبي إدريس الخولاني -وهو يقص- فقال: ألا أخبركم بمن كان أطيب الناس طعاما، (فلما رأى الناس قد نظروا إليه قال: إن يحيى ابن زكريا كان أطيب الناس طعاما) (١)، إنما كان يأكل مع الوحش كراهية أن يخالط الناس في معائشهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شہاب فرماتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت ابو ادریس خولانی کی مجلس میں بیٹھا وہ کوئی واقعہ بیان کررہے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جس کا کھانا تمام لوگوں میں زیادہ پاکیز ہ تھا ؟ جب لوگوں نے ان کی طرف دیکھا تو فرمانے لگے کہ حضرت یحییٰ بن زکریا کا کھانا تمام لوگوں میں سب سے زیادہ پاکیزہ تھا۔ وہ تنہائی میں کھاتے تھے کیونکہ انہیں یہ بات پسند نہ تھی کہ وہ لوگوں کے ساتھ ان کی زندگی میں شریک ہوں۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].