حدیث نمبر: 38103
٣٨١٠٣ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي قال: حدثنا أبو سنان عن عمرو بن (مرة) (١) عن أبي صالح قال: (يحاسب) (٢) يوم القيامة الذين أرسل إليهم الرسل، فيدخل الجنة من أطاعه، ويدخل النار من عصاه، ويبقى قوم من الولدان والذين هلكوا في الفترة ومن غلب على عقله، فيقول الرب ﵎ لهم: قد رأيتم إنما (أدخلت) (٣) الجنة من أطاعني، وأدخلت النار من عصاني، وإني آمركم أن تدخلوا هذه النار، فيخرج لهم عنق منها، فمن دخلها كانت نجاتَه، ومن (نكص) (٤) فلم يدخلها كانت هلكتَه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن ان لوگوں سے حساب لیا جائے گا جن کی طرف رسول بھیجے جاتے تھے۔ ان کی اطاعت کرنے والے جنت میں اور نافرمانی کرنے والے جہنم میں جائیں گے، پھر بچوں، فترتِ رسل کے زمانے میں انتقال کرجانے والوں اور مغلوب العقل لوگ باقی رہ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا کہ تم نے دیکھ لیا کہ میں نے اپنی اطاعت کرنے والوں کو جنت میں اور اپنی نافرمانی کرنے والوں کو جہنم میں داخل کردیا۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ تم اس آگ میں داخل ہوجاؤ۔ پھر جہنم سے ان کے لئے کچھ گردنیں نکلیں گی، جو اس میں داخل ہونے لگے گا وہ نجات پالے گا اور جو پیچھے ہٹے گا وہ ہلاک ہوجائے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (ميمون).
(٢) في [ع]: (تحاسب).
(٣) في [جـ]: (أدخل).
(٤) في [س]: (تكفل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38103
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38103، ترقيم محمد عوامة 36515)