حدیث نمبر: 38100
٣٨١٠٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن مسعر عن الأعمش عن أبي صالح [قال: يحشر الناس هكذا -ووضع رأسه، وأمسك بيمينه على شماله عند صدره.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو صالح نے ایک مرتبہ فرمایا کہ قیامت کے دن لوگوں کو یوں جمع کیا جائے گا، یہ فرماکر انہوں نے اپنا سر جھکایا اور سینے کے پاس اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38100
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38100، ترقيم محمد عوامة 36512)