مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في القراءة خلف الإمام باب: جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 3809
٣٨٠٩ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن رجاء بن حيوة عن محمود بن ربيع قال: صليت صلاة وإلى جنبي عبادة بن الصامت قال: فقرأ بـ "فاتحة الكتاب" قال: فقلت له: يا أبا الوليد ألم أسمعك تقرأ بفاتحة الكتاب؟ قال: أجل؛ إنه لا صلاة إلا بها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمودبن ربیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبادہ بن صامت کے ساتھ نماز پڑھی۔ انہوں نے نماز میں سورة الفاتحہ کی تلاوت کی۔ نماز کے بعد میں نے عر ض کیا کہ اے ابو الولید ! میں نے آپ کو سورة الفاتحہ کی تلاوت کرتے سنا ہے ؟ انہوں نے کہا ہاں ، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔