مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في القراءة خلف الإمام باب: جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 3807
٣٨٠٧ - حدثنا ابن علية عن يحيى بن أبي إسحاق قال: صليت المغرب والحكم ابن أيوب إمامنا، وأبو مليح إلى جنب ابن أسامة، فسمعته يقرأ بـ: "فاتحة الكتاب"، فلما سلم الإمام (قلت) (١) لأبي مليح: تقرأ خلف الإمام وهو يقرأ؟ قال: سمعت شيئا؟ قلت: نعم. (قال: نعم) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز حکم بن ایوب کے پیچھے پڑھی۔ ابن اسامہ کے پہلو میں ابو ملیح کھڑے تھے۔ میں نے ابو ملیح کو سنا کہ سورة الفاتحہ پڑھ رہے تھے۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے ابو ملیح سے پوچھا کہ تم امام کے پیچھے قراءت کررہے تھے، حالانکہ امام بھی قراءت کررہے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ تم نے کچھ سنا ؟ میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں میں قراءت کررہا تھا۔
حواشی
(١) في [أ]: (فقلت).
(٢) سقط من: [هـ].