حدیث نمبر: 37956
٣٧٩٥٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حبيب بن الشهيد عن (الحسن) (١) قال: لما خلق اللَّه آدم وذريته قالت الملائكة: إن الأرض لا تسعهم، (فقال) (٢): إني جاعل موتا، قال: إذن لا يهنؤهم العيش، قال: إني جاعل أملا.
مولانا محمد اویس سرور

حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم اور ان کی اولاد کو پیدا فرمایا۔ تو فرشتوں نے کہا : یہ لوگ زمین میں نہیں سما سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں موت کو بھی پیدا کرنے والا ہوں۔ فرشتوں نے کہا : تب تو پھر ان کی زندگی میں خوشگواری نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں امید کو پیدا کرنے والا ہوں۔

حواشی
(١) في [ع]: (حسن).
(٢) في [ع]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37956
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37956، ترقيم محمد عوامة 36370)