مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في القراءة خلف الإمام باب: جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 3795
٣٧٩٥ - حدثنا ابن نمير قال: (حدثنا) (١) (محمد) (٢) بن إسحاق عن مكحول عن محمود بن الربيع عن عبادة بن الصامت قال: صلى بنا رسول اللَّه ﷺ صلاة ⦗٣٢٦⦘ العشاء فثقلت عليه القراءة، فلما انصرف قال: "لَعَلَّكُمْ تَقْرَأونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ"، قال: قلنا: أجل يا رسول اللَّه إنا لنفعل. قال: "فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بأُمّ الْقُرآنِ؛ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِهَا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی، نماز میں آپ کو قراءت بوجھل محسوس ہورہی تھی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ شاید تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کررہے تھے ؟ ہم نے کہا جی ہاں، یا رسول اللہ ! ہم ایسا ہی کررہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم امام کے پیچھے صرف سورة الفاتحہ کی تلاوت کیا کرو، کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) سقط من: [أ، ب].