حدیث نمبر: 37947
٣٧٩٤٧ - حدثنا يحيى بن يمان عن مبارك عن الحسن قال: إن المؤمنين عجلوا الخوف في الدنيا فأمنهم اللَّه يوم القيامة، وإن المنافقين أخروا الخوف في الدنيا فأخافهم اللَّه يوم القيامة.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اہل ایمان کے لیے دنیا میں پہلے ہی خوف مل جاتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ ان کو قیامت کے دن امن میں رکھے گا۔ اور بیشک منافقین نے خوف کو دنیا سے مؤخر کردیا ہے۔ چناچہ اللہ تعالیٰ ان کو قیامت کے دن خوفزدہ کریں گے۔