حدیث نمبر: 37946
٣٧٩٤٦ - حدثنا يحيى بن يمان عن مالك بن مغول عن محمد بن جحادة قال: مر على الحسن برذون (يُهَمْلِج) (١) فقال: أوَّه قد علمت أن الساعة إذا أقبلت (أقبلت) (٢) بغم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن جحادہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حسن کے پاس سے ایک غیر عربی گھوڑا ناز ونخرے سے چلتا ہوا گزرا تو آپ نے فرمایا : اوہ ! کیا تو جانتا ہے کہ جب قیامت آئے گی تو غم کے ساتھ آئے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (يهلج).
(٢) سقط من: [ب].