حدیث نمبر: 37941
٣٧٩٤١ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: لما توفي سعيد بن أبي الحسن وجد عليه الحسن وجدا شديدا فكلم في ذلك فقال: ما سمعت اللَّه (علي) (١) الحزن على يعقوب.مولانا محمد اویس سرور
یونس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت سعید بن حسن کی وفات ہوئی تو حسن پر اس کی وجہ سے بہت گہرا غم ہوا۔ چناچہ ان سے اس حوالہ سے بات کی گئی۔ تو فرمایا : میں نے وہ حالت سن رکھی ہے جو اللہ نے حضرت یعقوب کے غم کے بارے بیان کی ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (غاب).