حدیث نمبر: 37921
٣٧٩٢١ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن عمران القصير قال: سألت الحسن عن شيء (فقلت) (١): إن الفقهاء يقولون كذا وكذا، قال: وهل رأيت فقيها (بعينيك) (٢)؟ إنما الفقيه الزاهد في الدنيا، البصير بدينه المداوم على عبادة ربه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمران قصیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے کسی چیز کا سوال کیا تو میں نے کہا بیشک فقہاء یوں یوں کہتے ہیں۔ حسن نے فرمایا : کیا تو نے اپنی آنکھوں سے کوئی فقیر دیکھا ہے۔ فقیر تو وہ ہوتا ہے جو دنیا سے بےرغبت ہوتا ہے اور اپنے دین میں صاحب بصیرت ہوتا ہے اور اپنے رب کی عبادت پر مداومت کرنے والا ہوتا ہے۔

حواشی
(١) في [جـ، ع]: (فقال).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (يعينك)، وفي [س]: (بعينك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37921
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37921، ترقيم محمد عوامة 36336)