مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في القراءة خلف الإمام باب: جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 3792
٣٧٩٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن عبيد اللَّه بن أبي رافع: أن عليا كان يقول: اقرأ في الظهر والعصر خلف الإمام في كل ركعة بأم الكتاب وسورة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ظہر اور عصر میں ا مام کے پیچھے ہر رکعت میں سورۃ ا لفاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت کرو۔