مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص في القراءة خلف الإمام باب: جو حضرات امام کے پیچھے قراءت کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 3789
٣٧٨٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين قال: صليت إلى جنب عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة قال: فسمعته يقرأ خلف الإمام قال: فلقيت مجاهدا فذكرت له ذلك (١) فقال مجاهد: سمعت عبد اللَّه بن عمرو يقرأ خلف الإمام (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کے ساتھ نماز پڑھی۔ میں نے انہیں امام کے پیچھے قراءت کرتے ہوئے سنا۔ اس کے بعد میری ملاقات حضرت مجاہد سے ہوئی اور میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبدا للہ بن عمرو کو امام کے پیچھے قراءت کرتے سنا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ك]: زيادة (قال).