٣٧٧٥١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (خيثمة) (١) قال: (تقول) (٢) الملائكة: يا رب عبدك المؤمن تزوي عنه الدنيا وتعرضه للبلاء، قال: فيقول للملائكة: اكشفوا لهم عن ثوابه، فإذا (رأوا) (٣) ثوابه قالوا: يا رب لا يضره ما أصابه من الدنيا، قال: ويقولون: عبدك الكافر تزوي عنه البلاء وتبسط له الدنيا، قال: فيقول للملائكة: اكشفوا لهم عن (ثوابه) (٤)، فإذا (رأوا) (٥) (ثوابه) (٦) (قالوا) (٧): يا رب، لا ينفعه ما أصابه من الدنيا.حضرت خیثمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ فرشتوں نے عرض کیا : اے پروردگار ! تیرے مومن بندہ سے دنیا دور ہوگئی ہے اور اس کو مصائب کے لیے آگے کردیا ہے ؟ راوی کہتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے (دوسرے) فرشتوں سے کہا : ان کو مومن کا بدلہ دکھاؤ۔ چناچہ جب فرشتوں نے مومن کا بدلہ دیکھا تو کہنے لگے : اے پروردگار ! مومن کو دنیا میں جو حالت بھی پہنچے یہ اس کو نقصان دہ نہیں ہے۔ راوی کہتے تھے : اور فرشتوں نے عرض کیا : اے پروردگار ! تیرے کافر بندے سے مصائب دور ہوگئے اور اس کے لیے دنیا کشادہ ہوگئی۔ راوی کہتے ہیں : حق تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا : ان کے لیے کافر کا بدلہ ظاہر کرو۔ چناچہ جب فرشتوں نے کافر کا بدلہ دیکھا تو کہنے لگا۔ اے پروردگار ! کافر کو دنیا میں جو بھی ملے اس کے لیے نفع مند نہیں ہے۔