٣٧٧٤٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن حكيم بن جبير عن مجاهد عن عبيد بن عمير (قال) (١): يجيء فقراء المهاجرين يوم القيامة (تقطر) (٢) رماحهم وسيوفهم دمًا، قال: فيقال لهم: كما أنتم حتى (تحاسبوا) (٣)، قال: فيقولون: وهل أعطيتمونا شيئًا تحاسبونا عليه؟ قال: فينظر في ذلك فلا يوجد إلا أكوارهم التي هاجروا عليها، قال: فيدخلون الجنة قبل (الناس) (٤) بخمسمائة (عام) (٥).حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن مہاجر فقراء اس حال میں آئیں گے کہ ان کے نیزے اور ان کی تلواریں خون ٹپکا رہی ہوں گی۔ راوی کہتے ہیں ان سے کہا جائے گا۔ تم اسی حالت میں رہو یہاں تک کہ تم سے حساب لیا جائے۔ راوی کہتے ہیں وہ عرض کریں گے۔ کیا آپ نے ہمیں کچھ دیا ہے کہ جس کا آپ حساب لیں گے ؟ راوی کہتے ہیں پس اس معاملہ میں دیکھا جائے گا تو ان کے پاس صرف وہ برتن ہوں گے جن میں انہوں نے ہجرت کے سفر میں زاد راہ رکھا تھا۔ راوی کہتے ہیں پس یہ لوگ جنت میں باقی لوگوں سے پانچ سو سال قبل داخل ہوں گے۔