حدیث نمبر: 37697
٣٧٦٩٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن ليث عن ابن سابط قال: إن اللَّه يقول: إنك يا ابن آدم ما عبدتني ورجوتني فإني غافر لك على ما كان، يسألني عبدي الهدى، وكيف أضل عبدي وهو يسألني الهدى وأنا الحكم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے آدم کے بیٹے ! تو نے جتنی میری عبادت کی اور مجھ سے امید رکھی پس میں تجھے جو کچھ ہوچکا ہے اس پر معاف کرتا ہوں۔ میرا بندہ مجھ سے ہدایت کا سوال کرتا ہے اور میں کیسے اپنے بندہ کو گمراہ کروں جبکہ وہ مجھ سے ہدایت مانگتا ہے اور میں حکم ہوں۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37697
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37697، ترقيم محمد عوامة 36113)