حدیث نمبر: 37694
٣٧٦٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا المسعودي عن عون بن عبد اللَّه قال: ما أحد ينزل الموت حق منزلَته إلا عبد عَدّ غدا ليس من (أجله، كم) (١) من مستقبل يوما لا يستكمله، (وراج) (٢) غدا لا يبلغه، إنك لو ترى الأجل ومسيره لأبغضت الأمل وغروره.مولانا محمد اویس سرور
حضر ت عون بن عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کوئی بندہ موت میں کماحقہ نہیں اترتا مگر وہ شخص جو کل کے دن کو اپنی مہلت میں سے نہ سمجھے۔ کتنے لوگ دن کا استقبال کرنے والے ہیں جو اس کو پورا نہیں کرپاتے اور کتنے لوگ کل کی امید والے کل کو نہیں پہنچ پاتے۔ یقینا تم اگر مہلت اور اس کی رفتار کو دیکھ لیتے تو تم امیدوں اور دھوکوں سے نفرت کرنے لگتے۔
حواشی
(١) في [ب]: (أحلاكم).
(٢) في [أ، ب، س]: (وراح).