حدیث نمبر: 37683
٣٧٦٨٣ - حدثنا ابن نمير عن (الأجلح) (١) قال: قلت للضحاك: لم سميت سدرة المنتهى؟ قال: لأنه ينتهي إليها كل شيء من أمر اللَّه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اجلح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک سے کہا : سدرۃ المنتہیٰ کا یہ نام کیوں ہے ؟ انہوں نے فرمایا : کیونکہ تمام امور الٰہیہ اسی کی طرف منتہی ہوتے ہیں۔
حواشی
(١) في [س]: (الأملح).