مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان (يقرأ) في (الأوليين) بفاتحة الكتاب وسورة وفي (الأخريين) بفاتحة الكتاب باب: جو حضرات پہلی دورکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورت ملاتے تھے اور دوسری دور کعتوں میں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 3766
٣٧٦٦ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك ووكيع عن ابن عون عن رجاء بن حيوة عن محمود بن الربيع عن الصنابحي قال: صليت مع أبي بكر المغرب فدنوت منه حتى (مست) (١) ثيابي ثيابه أو يدي ثيابه -شك ابن مبارك- فقرأ في الركعة الثالثة بفاتحة الكتاب وقال: ﴿رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا﴾ (٢) [آل عمران: ٨] (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت صنابحی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بکرکے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، میں ان کے اتنا قریب تھا کہ میرے کپڑے ان کے کپڑوں سے لگ رہے تھے۔ انہوں نے تیسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھی اور پھر کہا { رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إذْ ہَدَیْتنَا }۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (مس).
(٢) في [ب]: (إسناده صحيح).