حدیث نمبر: 37646
٣٧٦٤٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: رُمي معضدٌ بسهم في رأسه، فنزع السهم من رأسه، ثم وضع يده على موضعه ثم قال: إنها لصغيرة، وإن اللَّه ليبارك في الصغيرة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معضد کو ان کے سر میں تیر لگ گیا تو انہوں نے اپنے سر سے تیر نکالا پھر اپنے ہاتھ کو اس کی جگہ رکھا پھر فرمایا : یہ تو چھوٹا ہے اور اللہ تعالیٰ چھوٹے میں بھی برکت دے دیتا ہے۔