حدیث نمبر: 37587
٣٧٥٨٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن ربيع بن خثيم أنه سرقت له فرس من الليل -وهو يصلي- قيمته ثلاثون ألفا، فلم ينصرف، فأصبح فحمل على مهرها ثم أصبح فقال: اللهم سرقني ولم أكن (لأسرقه) (١)، قال: وكان ربيع يجهر بالقراءة، فإذا سمع وقعا خافت.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ربیع بن خثیم کے بارے میں روایت ہے کہ ان کا ایک تیس ہزار کی قیمت کا گھوڑا رات نماز پڑھتے ہوئے چوری ہوا لیکن انہوں نے نماز نہ چھوڑی۔ جب صبح ہوئی تو ربیع نے اس کے بچے پر سواری شروع کردی پھر جب صبح ہوئی تو انہوں نے کہا : اے اللہ ! اس نے میری چوری کرلی حالانکہ میں نے اس کی چوری نہیں کی تھی۔ راوی کہتے ہیں : حضرت ربیع قراءت بلند آواز سے کیا کرتے تھے۔ جب آپ نے قدموں کی چاپ سنی تو آہستہ قراءت کرلی۔

حواشی
(١) في [هـ]: (أسرقه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37587
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37587، ترقيم محمد عوامة 36003)