حدیث نمبر: 37572
٣٧٥٧٢ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبيه عن أبي يعلى عن ربيع قال: ما أحب مناشدة العبد (ربه) (١)، يقول: رب قضيتَ على نفسك الرحمة، قضيت على نفسك كذا، يستبطئ، وما رأيت أحدا يقول: رب قد أديت (ما عليّ) (٢) (فاد) (٣) ما عليك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ربیع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے بندہ کی یہ دعا، اپنے رب سے کرنا پسند نہیں ہے کہ وہ کہے : اے اللہ ! تو نے اپنے اوپر رحمت کا فیصلہ کرلیا ہے تو نے خود پر یہ فیصلہ کرلیا ہے۔ (یہ کہہ کر) بندہ سستی کا مظاہرہ کرے۔ میں نے کسی کو یہ کہتے نہیں دیکھا کہ اے میرے پروردگار ! جو مجھ پر لازم تھا وہ میں نے اد ا کردیا ہے۔ پس جو تجھ پر لازم ہے وہ تو ادا کردے۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (لربه).
(٢) في [جـ]: (الذي على).
(٣) في [أ، ب، س]: (وأدي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37572
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37572، ترقيم محمد عوامة 35988)