حدیث نمبر: 37570
٣٧٥٧٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبيه عن أبي يعلى قال: كان الربيع بن (خثيم) (١) إذا مر بالمجلس يقول: قولوا خيرا (و) (٢) افعلوا خيرا (و) (٣) دوموا على ⦗٤٣٩⦘ صالحة، ولا (تقس) (٤) قلوبكم، ولا يتطاول عليكم الأمد: ﴿وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ﴾.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابویعلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم جب کسی مجلس کے پاس سے گزرتے تھے تو کہتے تھے۔ خیر کی بات کہو خیر کا کام کرو۔ اچھے عمل پر مداومت رکھو۔ تمہارے دل سخت نہ ہوجائیں اور تمہاری مہلت زیادہ نہ ہوجائے اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے کہا ہم نے سنا حالانکہ انہوں نے نہیں سنا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (خيثم)، وفي [ب، س]: زيادة ﵁.
(٢) سقط من: [جـ، س، ع].
(٣) سقط من: [أ، جـ].
(٤) في [أ]: (تقسوا).