❮
❯
حدیث نمبر: 37522
٣٧٥٢٢ - حدثنا وكيع عن (قرة) (١) بن خالد السدوسي عن حميد بن هلال العدوي عن خالد بن عمير العدوي. - قال: وحدثنا وكيع عن أبي نعامة سمعه من خالد بن (عمير) (٢) قال: خطبنا عتبة بن غزوان، قال أبو نعامة: على المنبر، ولم يقله قرة، فقال: ألا إن (الدنيا) (٣) ⦗٤٢٠⦘ قد آذنت (بصرم) (٤) (وولت حذاء) (٥)، ولم يبق منها إلا صبابة كصبابة (الإناء) (٦)، فأنتم في دار (منتقلون) (٧) عنها، فانتقلوا بخير من يحضركم، ولقد رأيتني سابع سبعة مع رسول اللَّه ﷺ وما لنا طعام نأكله إلا ورق الشجر، حتى قرحت أشداقنا. - قال قرة: ولقد وجدت بردة -قال: وقال أبو نعامة: التقطت بردة-، فشققتها بنصفين فلبست نصفها وأعطيت سعدا نصفها، وليس من أولئك السبعة أحد اليوم حيٌ إلا على مصر من الأمصار، ولتُجُرِّبنَّ الأمراء بعدي، وإنه واللَّه ما كانت نبوة (إلا) (٨) تناسخت (حتى تكون) (٩) ملكا (وجبربة) (١٠)، ولقد ذكر لي، -قال قرة: أن الحجر، وقال (أبو نعامة) (١١): أن الصخرة- يقذف بها من شفير جهنم فتهوي إلى قرارها، قال قرة: أراه قال: سبعين، وقال أبو نعامة: سبعين خريفًا (ولتملأن) (١٢)، و (أن ما) (١٣) بين المصراعين من أبواب الجنة لمسيرة أربعين عامًا، وليأتين على أبواب الجنة يوم وليس منها باب إلا وهو كظيظ، وإني أعوذ باللَّه أن أكون في نفسي عظيما وعند اللَّه صغيرا (١٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت خالد بن عمیر عدوی فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیا (ابو نعامہ نے کہا : منبر پر، اور قرہ نے یہ نہیں کہا) انہوں نے فرمایا : خبردار ! دنیا نے اپنے ختم ہونے کا اعلان کردیا ہے اور تیزی سے پیٹھ پھیر کر چلی گئی ہے اور اس میں سے صرف اتنا باقی رہ گیا ہے جتنا برتن کی تہ میں بچا ہوا آخری قطرہ ہوتا ہے۔ تم ایک ایسے گھر میں ہو جس سے تمہیں منتقل ہونا ہے۔ پس اپنے پاس موجود لوگوں میں سے بہترین کے ساتھ منتقل ہو۔ میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات میں سے ساتواں تھا اور ہمارے پاس کھانے کو درختوں کے پتوں کے سوا کچھ نہ تھا، یہاں تک کہ ہماری باچھیں زخمی ہوگئیں۔ (قرہ نے کہا :) مجھے ایک چادر ملی (اور ابو نعامہ نے کہا : میں نے ایک چادر اٹھائی) تو میں نے اس کے دو ٹکڑے کیے۔ ایک ٹکڑا میں نے خود پہن لیا اور دوسرا ٹکڑا حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔ آج ان سات میں سے جو بھی زندہ ہے وہ کسی نہ کسی شہر پر (مقرر) ہے۔ اور تم میرے بعد امراء کو ضرور آزماؤ گے۔ خدا کی قسم ! کوئی نبوت ایسی نہیں ہوئی مگر یہ کہ وہ بدلتے بدلتے بادشاہت اور جبر بن گئی۔ اور مجھ سے ذکر کیا گیا (قرہ نے کہا : کہ پتھر، اور ابو نعامہ نے کہا : کہ چٹان) جہنم کے کنارے سے پھینکا جاتا ہے تو وہ اس کی تہ کی طرف گرتا چلا جاتا ہے (قرہ نے کہا : میرا خیال ہے انہوں نے ستر کہا، اور ابو نعامہ نے کہا : ستر سال) اور وہ ضرور بھر دی جائے گی۔ اور جنت کے دروازوں کے دو پٹوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت ہے اور جنت کے دروازوں پر ایک دن ضرور ایسا آئے گا کہ اس کا ہر دروازہ بھیڑ سے بھرا ہوگا۔ اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں اپنے دل میں بڑا اور اللہ کے نزدیک چھوٹا ہوں۔

حواشی
(١) في [ع]: (مرة).
(٢) في [جـ]: (عمر).
(٣) في [أ]: (المدني).
(٤) في [أ، ب، س]: (بصوم).
(٥) في [أ، ب]: (وولدت حذا).
(٦) في [ع]: (الإباء).
(٧) في [أ، ب]: (متنقلين)، وفي [جـ]: (منقلين عنه).
(٨) في [ع]: (إلا ولذلك).
(٩) في [جـ، ع]: (حتى تكون).
(١٠) في [ع]: (جرية).
(١١) في [س]: (أبو معاوية).
(١٢) في [أ، ب، جـ]: (ولو تملون)، وسقط من: [ط، هـ].
(١٣) في [أ، ب]: (وإنما).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37522
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٦٧)، وأحمد (١٧٥٧٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37522، ترقيم محمد عوامة 35940)