حدیث نمبر: 37492
٣٧٤٩٢ - حدثنا يحيى بن يعلى عن منصور عن طلق بن حبيب عن أنس بن مالك قال: ثلاث من كن فيه وجد طعم الإيمان وحلاوته: أن يكون اللَّه ورسوله أحب إليه مما سواهما، وأن يحب في اللَّه وأن يبغض في اللَّه، وأن لو (أوقدت) (١) له نار يقع فيها أحب إليه من أن يشرك باللَّه (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں جو شخص ان کا حامل ہوگا وہ ایمان کی حلاوت پالے گا۔ یہ کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو یہ ما سوا سے زیادہ محبوب رکھتا ہو۔ اور یہ کہ وہ اللہ کے لیے محبت کرے اور اللہ کے لیے نفرت کرے اور یہ کہ اگر اس کے لیے آگ جلائی جائے جس میں اس کو ڈالا جائے تو یہ اس کو خدا کے ساتھ شرک کرنے سے زیادہ محبوب ہو۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (وقدت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37492
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ طلق صدوق، أخرجه النسائي (١١٧١٨) مرفوعًا، واللالكائي (١٦٩٠)، كما ورد مرفوعًا من طريق أبي قلابة عن أنس، أخرجه البخاري (١٦)، ومسلم (٤٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37492، ترقيم محمد عوامة 35910)