حدیث نمبر: 37486
٣٧٤٨٦ - حدثنا أبو معاوية عن ليث عن عبد الملك عن أنس قال: من اتخذ أخا في اللَّه بُني (١) له برج في الجنة، ومن لبس (بأخيه) (٢) ثوبا ألبسه اللَّه ثوبا في (الجنة) (٣)، (و) (٤) من أكل بأخيه أكلة آكله اللَّه بها أكلة في (النار) (٥)، ومن قام بأخيه مقام سمعة ورياء أقامه اللَّه يوم القيامة مقام سمعة ورياء (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو شخص (کسی کو) اللہ کے لیے بھائی بناتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک برج تعمیر کرتا ہے اور جو شخص اپنے بھائی پر طعن کرکے دنیا حاصل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم کا لباس پہنائیں گے۔ اور جو شخص اپنے بھائی پر طعن کرکے کچھ کھائے گا تو حق تعالیٰ اس کو جہنم میں کھلائیں گے اور جو شخص اپنے بھائی پر طعن کرکے شہرت اور ریا کرے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو رسوائی اور دکھلاوے کی جگہ کھڑا کرے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ع]: زيادة (اللَّه).
(٢) في [جـ]: (أخيه).
(٣) في [جـ، ع]: (في النار).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [س]: (الجنة).