مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزهد
كلام عبد الله بن رواحة ﵁ باب: سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کا کلام
حدیث نمبر: 37453
٣٧٤٥٣ - حدثنا (ابن) (١) فضيل عن (حصين) (٢) عن الشعبي عن النعمان بن بشير قال: أُغمي على عبد اللَّه بن رواحة، فجعلت أخته عمرة تبكي وتقول: واأخاه، واكذا واكذا -تعدد عليه، فقال ابن رواحة حين أفاق: ما قلت شيئًا إلا ⦗٤٠٠⦘ قيل (٣) أنت كذاك (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ پر بیہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن حضرت عمرہ رضی اللہ عنہا نے رونا شروع کیا اور کہنے لگیں۔ ہائے بھائی ! ہائے یہ ! ہائے یہ۔ مختلف باتیں ان کے بارے میں شمار کرنے لگی۔ پھر جب ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو افاقہ ہوا تو فرمایا : تم نے جو بات بھی کہی تو (مجھے) کہا گیا کیا تم ایسے ہو ؟ “
حواشی
(١) سقط من: [جـ، س، ط].
(٢) في [جـ]: (حسين).
(٣) في [هـ]: زيادة (لي).