مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يقرن السور في الركعة من رخص فيه باب: جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ آدمی ایک رکعت میں دو سورتوں کو ملا سکتا ہے
حدیث نمبر: 3743
٣٧٤٣ - حدثنا ابن نمير وأبو معاوية عن الأعمش عن سعد بن عبيدة عن المستورد بن الأخف عن صلة عن حذيفة قال: صليت مع النبي ﷺ فافتتح البقرة فقلت: يختمها فيركع بها، ثم افتتح آل عمران فقلت: يختمها فيركع بها، ثم افتتح النساء فقلت: يركع بها، فقرأ حتى ختمها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے سورة البقرۃ شروع کی تو میں نے دل میں سوچا کہ آپ اسے مکمل کرکے رکوع فرمائیں گے۔ سورة البقرۃ مکمل کرکے آپ نے سورة آل عمران شروع کردی۔ میں نے سوچا کہ آپ اسے مکمل کرکے رکوع فرمائیں گے۔ پھر آپ نے سورة النساء شروع کردی۔ میں نے سوچا کہ آپ اسے پڑھ کر رکوع فرمائیں گے۔ پس آپ نے اس سورت کو ختم فرمایا۔