٣٧٤٢٢ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد قال: جاء رجل (١) معه أصحابه يسلمون عليه ويودعونه ويوصونه، فقال له معاذ: إني موصيك بأمرين إن حفظتهما حفظت ما قال لك أصحابك: إنه لا غنى بك عن نصيبك من (الدنيا) (٢) وأنت إلى نصيبك من الآخرة أحوج، فآثر نصيبك من الآخرة على نصيبك من (الدنيا) (٣)، فإنه يأتي بك أو يمر بك على نصيبك من الدنيا (فيتنظمه) (٤) لك انتظاما، فيزول معك أينما زلت (٥).محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی آیا، اس کے ساتھ اس کے دوست تھے جو اسے سلام کر رہے تھے، الوداع کہہ رہے تھے اور وصیت کر رہے تھے تو حضرت معاذ بن جبل نے اس کو کہا میں تمہیں دو چیزوں کی وصیت کرتا ہوں۔ اگر تم نے ان کی حفاظت کی تو تم نے وہ سب محفوظ کرلیا جو تمہارے دوستوں نے تم سے کہا ہے۔ ایک یہ بات کہ دنیا کے حصہ سے غنی نہیں ہو اور تم اپنے آخرت کے حصہ کے زیادہ محتاج ہو پس تم اپنی آخرت کے حصہ کو اپنے دنیا کے حصہ پر ترجیح دو ۔ کیونکہ وہ تمہیں تمہارے دنیا کے حصہ تک لے آئے گا یا اس پر سے گزارے گا اور اسے تمہارے لیے خوب منظم کردے گا اور جہاں تم جاؤ گے وہ تمہارے ساتھ جائے گا۔