حدیث نمبر: 37380
٣٧٣٨٠ - حدثنا حسين بن علي عن بن (أبجر) (١) عن ثوير قال: مر ابن عمر في (خربة) (٢) ومعه رجل فقال: اهتف، فهتف فلم يجبه ابن عمر، ثم قال له: اهتف، ⦗٣٧٢⦘ فأجابه ابن عمر: ذهبوا وبقيت أعمالهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ثویر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک ویرانہ پر گزر ہوا آپ کے ہمراہ ایک آدمی تھا۔ آپ نے فرمایا : آواز دو ۔ چناچہ اس نے آواز دی۔ لیکن حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کو جواب نہیں دیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو کہا۔ آواز دو ۔ پھر آپ نے اس کو جواب دیا۔ وہ لوگ چلے گئے اور ان کے اعمال باقی رہ گئے۔

حواشی
(١) في [ب]: (الحر).
(٢) في [س]: (قرية)، وفي [جـ]: (فزنة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37380
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال ثوير.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37380، ترقيم محمد عوامة 35799)