حدیث نمبر: 37362
٣٧٣٦٢ - حدثنا هشيم قال: حدثنا يعلى بن عطاء عن الوليد بن عبد الرحمن عن ابن عمر أنه قال لحمران: لا تلقين اللَّه بذمة لا وفاء بها، فإنه ليس يوم القيامة دينار ولا درهم، إنما يجازى الناس بأعمالهم (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے حمران سے فرمایا : تم ایسی ذمہ داری کے ساتھ خدا کی ملاقات نہ کرنا جس کے پورا کرنے کے لیے کچھ نہ ہو کیونکہ قیامت کے دن کوئی درہم و دینار نہیں ہوگا۔ اور لوگوں کو صرف ان کے اعمال کے ذریعہ جزا دی جائے گی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 37362
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37362، ترقيم محمد عوامة 35782)