حدیث نمبر: 37335
٣٧٣٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا عيينة بن عبد الرحمن عن أيوب ابن موسى عن أبي حازم عن سعيد بن المسيب قال: إن للمساجد من عباد اللَّه أوتادا ⦗٣٦٠⦘ جلساؤهم الملائكة فإذا فقدوهم سألوا عنهم، فإن كانوا مرضى عادوهم، وإن كانوا في حاجة أعانوهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اللہ کے بندوں میں سے کچھ لوگ مسجدوں کے کھونٹے ہوتے ہیں۔ فرشتے ان کے ہم نشین ہوتے ہیں۔ پس فرشتے جب ان کو گم پاتے ہیں تو ان کے بارے میں پوچھتے ہیں پھر اگر وہ بیمار ہوں تو فرشتے ان کی عیادت کرتے ہیں اور اگر وہ کسی ضرورت میں مصروف ہوتے ہیں تو فرشتے ان کی معاونت کرتے ہیں۔