حدیث نمبر: 37334
٣٧٣٣٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن مطرف أبو غسان عن زيد ابن أسلم عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "من غدا إلى المسجد أو راح إلى المسجد أعد اللَّه له في الجنة نزلا كلما غدا أو راح" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص صبح کو مسجد کی طرف جائے یا شام کو مسجد کی طرف جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں مہمانی تیاری کرتے ہیں جب بھی وہ صبح شام مسجد کی طرف جائے۔