حدیث نمبر: 37313
٣٧٣١٣ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن أبي وائل عن أبي الدرداء قال: إني لآمركم بالأمر وما أفعله، ولكني أرجو فيه الأجر، وإنَّ أبغض الناس إليّ أظلمه الذي لا يستعين عليّ إلا باللَّه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں تمہیں ایک کام کا حکم دیتا ہوں جبکہ میں اس کو خود نہیں کرتا۔ لیکن میں اس میں اجر کی امید رکھتا ہوں اور لوگوں میں سے جس پر ظلم کرنا مجھے سب سے زیادہ ناپسند ہے وہ بندہ ہے جو میرے خلاف صرف خدا سے مدد مانگے۔