حدیث نمبر: 37299
٣٧٢٩٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زبيد عن مرة عن عبد اللَّه قال: إن اللَّه يعطي الدنيا من يحب ومن لا يحب، ولا يعطي الإيمان إلا من يحب، فإذا أحب اللَّه عبدا أعطاه الإيمان، (فمن) (١) جبن منكم عن الليل أن يكابده، والعدو أن يجاهده، وضن بالمال أن ينفقه، فليكثر من سبحان اللَّه والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں : یقینا اللہ تعالیٰ دنیا اس کو دیتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں اور جس سے محبت نہیں کرتے لیکن ایمان اسی کو عطا کرتے ہیں جس سے محبت کرتے ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتے ہیں تو اس کو ایمان عطا کرتے ہیں۔ پس جو شخص تم میں سے رات کے وقت مشقت برداشت کرنے سے ڈرتا ہو اور دشمن کے ساتھ جہاد کرنے سے بزدل ہو اور مال کو خرچ کرنے میں بخیل ہو تو وہ کثرت سے سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ پڑھے۔
حواشی
(١) في [ع]: (ومن).