حدیث نمبر: 37274
٣٧٢٧٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن شقيق عن عبد اللَّه قال: لا تنفع الصلاة إلا من أطاعها ثم قرأ (عبد اللَّه) (١): ﴿إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أكبر﴾ [العنكبوت: ٤٥]، فقال عبد اللَّه: ذكر اللَّه العبد أكبر من ذكر العبد لربه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نماز اسی کو نفع دیتی ہے جو اس کی اطاعت کرتا ہے۔ پھر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی : {إنَّ الصَّلاَۃَ تَنْہَی عَنِ الْفَحْشَائِ وَالْمُنْکَرِ وَلَذِکْرُ اللہِ أَکْبَرُ } پھر حضرت عبداللہ نے کہا : اللہ کا بندے کو یاد کرنا، بندہ کا اپنے ربّ کو یاد کرنے سے بڑا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].