حدیث نمبر: 37270
٣٧٢٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمارة عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه قال: أنتم أكثر صياما وأكثر صلاة وأكثر (جهادًا) (١) من أصحاب رسول اللَّه ﷺ وهم كانوا خيرا منكم، قالوا: لم يا أبا عبد الرحمن؟ قال: كانوا أزهد في الدنيا وأرغب في الآخرة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہ م سے روزوں میں، نمازوں میں، جہاد میں زیادہ ہو لیکن وہ تم سے بہتر تھے۔ لوگوں نے پوچھا : اے ابوعبدالرحمن ! کیوں ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ دنیا میں زیادہ بےرغبت تھے اور آخرت میں زیادہ رغبت کرنے والے تھے۔
حواشی
(١) في [ب، جـ، س، ع]: (اجتهاد)، وفي [هـ]: (اجتهادًا).