حدیث نمبر: 37266
٣٧٢٦٦ - حدثنا أبو أسامة عن أبي حنيفة سمعه من عون بن عبد اللَّه عن ابن مسعود قال: (يعرض) (١) الناس يوم القيامة على ثلاثة دواوين: ديوان فيه الحسنات، وديوان فيه النعيم، وديوان فيه السيئات، فيقابل بديوان الحسنات ديوان النعيم، فيستفرغ النعيم الحسنات، وتبقى السيئات مشيئتها إلى اللَّه تعالى، إن شاء عذب، وإن شاء غفر (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن لوگوں کو تین دفتروں پر پیش کیا جائے گا۔ ایک دفتر جس میں نیکیاں ہوں گی اور ایک دفتر جس میں نعمتیں ہوں گی اور ایک دفتر جس میں گناہ ہوں گے۔ پس نعمتوں والے دفتر کو نیکیوں والے دفتر کے مقابل لایا جائے گا۔ چناچہ نیکیاں تو نعمتوں کے بدلے میں فارغ ہوجائیں گی اور خطائیں باقی رہ جائیں گی جو اللہ کی مشیت کے متعلق ہوں گی۔ اگر اللہ چاہے تو عذاب دے اور اگر چاہے تو معاف کردے۔
حواشی
(١) في [ع]: (تعرض).
(٢) منقطع؛ عون لم يسمع من ابن مسعود، أخرجه أبو يوسف في الآثار (٩١٥).