حدیث نمبر: 37241
٣٧٢٤١ - حدثنا أبو معاوية (ووكيع) (١) عن الأعمش عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد قال: قال عبد اللَّه] (٢): لوددت أن روثة (انفلقت) (٣) عني فنسبت إليها فسميت عبد اللَّه بن روثة، وأن اللَّه غفر لي ذنبا واحدا، إلا أن أبا معاوية قال: لوددت أني علمت أن اللَّه غفر لي - (ثم ذكر مثله) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں : میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ گوبر مجھ سے پھٹ جاتا اور میں اس کی طرف منسوب ہوجاتا۔ مجھے عبداللہ بن روثہ کا نام دیا جاتا اور اللہ تعالیٰ میرا ایک گناہ معاف کردیتے۔ راوی ابومعاویہ کہتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا : مجھے یہ بات پسند ہے کہ مجھے معلوم ہوجائے کہ اللہ نے مجھے معاف کردیا ہے۔ پھر آگے سابقہ حدیث کے مثل بیان کیا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (انفلتت).
(٤) في [ع]: (ثم ذكر نحوه)، وفي [ب]: (ثم ذكر لي مثله).