مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يخفف القراءة في السفر باب: جو حضرات سفر میں مختصر قراءت کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 3724
٣٧٢٤ - حدثنا أبو معاوية عن داود قال: خرجت مع أنس فكان يقرأ بنا في الفجر بـ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ وأشباهها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت داود فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس کے ساتھ ایک سفر پر تھا۔ وہ ہمیں فجر میں سورة الاعلیٰ اور اس جیسی سورتوں کے ساتھ نماز پڑھاتے تھے۔